-->
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

 

 رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد۔30دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30دسمبر2020ء) :مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔مولانا عبدالخبیر آزاد رویت ہلال کمیٹی کے  نئےچیئرمین مقرر کئے گئے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کی طرف سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو  کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نئے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کے علاوہ دیگر 19 ارکان میں راغب نعیمی ، حسین اکبر، مولانا فضل الرحیم،ڈاکٹر یاسین ظفر،مفتی اقبال چشتی، ڈاکٹرمفتی علی اصغر،فیصل احمد،سید علی قرار نقوی ،مفتی فضل جمیل ،حافظ عبدالغفور،یوسف کشمیری،قاری میر اللہ،حبیب اللہ چشتی مفتی ضمیر کے علاوہ کمیٹی میں سپارکو،محکمہ موسمیات ،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اوروزارت مذہبی امورکا ایک ایک نمائندہ شامل کیا گیا ہے۔


0 Response to "مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا"

Post a Comment

Ads on article

Advertise in articles 1

advertising articles 2

Advertise under the article