مکہ مکرمہ: ’رنگ روڈ 4‘ مرمت کے لیے بند
مکہ مکرمہ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ’مدینہ منورہ رنگ روڈ‘ اصلاح ومرمت کی غرض سے عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔
ویب نیوز ’سبق ‘ نے ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ہدایات کے حوالے سے کہا ہے کہ رنگ روڈ نمبر4 جو کہ شاہراہ علی بن طالب سے ’المعیصم‘ اور وہاں سے مشاعر مقدسہ کی جانب جاتی ہے کو اصلاح ومرمت کے لیے عارضی طور پر بند کیا گیاہے
روڈ کی خستہ حالت کے بارے میں سبق نیوز نے نشاندہی کی تھی جس پر ٹریفک پولیس کی جانب سے فوری ایکشن لیتے ہوئے روڈ کی اصلاح ومرمت کے کام کا آغاز کردیا ہے
مذکورہ روڈ استعمال کرنے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ متبادل راستہ
اختیار کریں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
0 Response to "مکہ مکرمہ: ’رنگ روڈ 4‘ مرمت کے لیے بند "
Post a Comment