دھند نے پنجاب میں ڈیرے ڈال لئےِ، لاہورموٹروے بند،ٹرینیں تاخیرکاشکار
| دھند نے پنجاب میں ڈیرے ڈال لہے |
لاہور(روزنامہ اوصاف)صوبہ پنجاب کے دارالحکومت سمیت مختلف
علاقوں میں دھند نے ڈیرے ڈال لئے، دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو پنڈی بھٹیاں سے
لاہور تک بند کر دی گئی جبکہ کراچی سے فیصل آباد،لاہور،راولپنڈی اور پشاور
آنیوالی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے
مختلف علاقوں میں سردی اور شدید دھند کے باعث حدنگاہ انتہائی کم اور ٹریفک کی
روانی متاثر ہے ۔ حافظ آباد، شکر گڑھ، بہاولنگر، بھکر، پتوکی، اوکاڑہ، لودھراں،
سانگلہ ہل، فیصل آباد، ننکانہ صاحب، جڑانوالہ سمیت کئی علاقوں میں دھند ہی دھند چھائی
ہوئی ہے ۔ دھند کے باعث موٹر وے کو بھی مختلف مقامات پر بند کر دیا گیا، موٹروے M-2 کوٹ مومن سے لیکر لاہور تک شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک
کے لیے بند کر دیا گیا ہے، دھند کی شدت میں کمی آتے ہی موٹروے کھول دیا جائے
گا۔موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈرائیورز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی
ہدایت گئی ہے۔ پولیس ترجمان نے سفر کرنے والے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سفر کے
دوران گاڑی کی آگے اور پیچھے دھند والی (فوگ) لائٹس کا استعمال کریں۔ترجمان کا
کہنا ہے کہ غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کیا جائے جبکہ ڈرائیونگ تیز رفتاری سے نہ
کریں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، سفر کےلئے معلومات اور مدد کےلئے ہیلپ لائن
130 پر رابطہ کریں۔موٹروےM-1
اور سوات
ایکسپریس وے دھند کی شدت میں میں کمی کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے اوپن کر دی
گئی ۔ شدید دھند کے باعث لاہور سے سیالکوٹ موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند
کردیا گیا۔ دوسری جانب دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے ، ریلوے
حکام کے مطابق کراچی سے براستہ فیصل آباد لاہور راولپنڈی اور پشاور جانے والی
تمام ٹرینیں تارخیر کا شکار ہیں، کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس چار
گھنٹے اور ملت ایکسپریس پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں ، دھند کے باعث حد نگاہ
انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے تمام ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے
0 Response to "دھند نے پنجاب میں ڈیرے ڈال لئےِ، لاہورموٹروے بند،ٹرینیں تاخیرکاشکار"
Post a Comment